اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے معروف اسلامی سکالر علامہ ہشام الٰہی ظہیر کے ساتھ ایک سیشن کا انعقاد کیا۔بدھ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر انہوں نے اخلاقیات پر مبنی کاروبار کی اہمیت، آمدنی کی پاکیزگی اور سود پر مبنی لین دین سے بچنے کی ضرورت پر ایک …
حقیقی نعمتیں انسان کی زندگی میں اسی وقت داخل ہوتی ہیں جب کمائی دھوکے، استحصال اور سود سے پاک ہو، علامہ ہشام الہٰی ظہیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے معروف اسلامی سکالر علامہ ہشام الٰہی ظہیر کے ساتھ ایک سیشن کا انعقاد کیا۔بدھ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر انہوں نے اخلاقیات پر مبنی کاروبار کی اہمیت، آمدنی کی پاکیزگی اور سود پر مبنی لین دین سے بچنے کی ضرورت پر ایک دلکش خطاب کیا۔علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے اپنے بصیرت افروز کلمات سے سامعین کو دل کی گہرائیوں سے متوجہ کیا اور کہا کہ اسلام نہ صرف کاروبار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ ایمانداری، انصاف پسندی اور ذمہ داری کے ساتھ اسے عبادت کے درجے تک بلند کرتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حلال آمدنی ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بنتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی نعمتیں انسان کی زندگی میں اسی وقت داخل ہوتی ہیں جب کمائی دھوکے، استحصال اور سود سے پاک ہو۔ انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ دیانتداری کو اپنی پہچان کے طور پر اپنائیں اور کاروبار کو انسانیت کی خدمت کے طور پر دیکھیں۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے چیمبر میں تشریف لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ چیمبر کاروباری برادری کے اخلاقی اور روحانی نقطہ نظر کو بلند کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور یہ کہ چیمبر میں ہر جمعہ کے روز تواتر سے ایسی نشست کا انعقاد ہوتا ہے جو کاروباری اخلاقیات، سماجی انصاف، اور کمیونٹی ویلفیئر کے بارے میں اسلامی تعلیمات سے آگاہی کے لئے وقف ہے۔سردار طاہر محمود نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئی سی سی آئی جلد ہی علامہ ہشام الٰہی ظہیر کے ساتھ کاروباری برادری کو روحانی اور اخلاقی طور پر فائدہ پہنچانے کے لئے ایک بھرپور سیشن کی میزبانی کرے گا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر محمد عرفان چوہدری، ایگزیکٹو ممبران ذوالقرنین عباسی، عتیق الرحمان، سابق سینئر نائب صدور نوید ملک اور اشفاق چٹھہ کے علاوہ آئی سی سی آئی کے ممبران چوہدری زاہد رفیق، نواز بسرا، اسرار الحق مشوانی اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔








