دمشق ۔23دسمبر (اے پی پی):شام کے سرکاری حکام اور کُردوں کے زیرِ قیادت متحرک سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ پیشرفت پیر کو حلب میں حملوں کی لہر کے بعد سامنے آئی ہے جن میں کم سے کم دو شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ فریقین ایک دوسرے پر حملوں کا الزام لگایا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شام کی سرکاری نیوز …
حلب میں جھڑپوں کے بعد شامی حکومت اور ایس ڈی ایف کشیدگی کم کرنے پر متفق

مزید خبریں
دمشق ۔23دسمبر (اے پی پی):شام کے سرکاری حکام اور کُردوں کے زیرِ قیادت متحرک سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ پیشرفت پیر کو حلب میں حملوں کی لہر کے بعد سامنے آئی ہے جن میں کم سے کم دو شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
فریقین ایک دوسرے پر حملوں کا الزام لگایا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فوج کی جنرل کمان نے ایس ڈی ایف کے ذرائع کو نشانہ بنانے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔
وسری جانب اس کے تھوڑی دیر بعد ایس ڈی ایف نے بھی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ حکام کے ساتھ کشیدگی میں کمی لانے سے متعلق رابطوں کے بعد حملوں کا جواب نہ دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
شام کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایس ڈی ایف کی جانب سے رہائشی علاقے پر شیلنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اور زخمی ہونے والوں میں دو بچے اور دو سول ڈیفنس کے اہلکار شامل ہیں۔
تشدد کی یہ لہر ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے دمشق کے دورے کے دوران اس بیان کے چند گھنٹے بعد پھیلی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ایس ڈی ایف ریاستی فوج میں ضم ہونے کا ارادہ نہیں رکھتی جس کے لیے سال کے آخر میں ڈیڈلائن طے شدہ ہے۔








