حلقہ کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا عمل جاری ہے 30 اکتوبر کو حلقے کے پچاس ترقیاتی منصوبوں پر ٹینڈرز ہونے جارہے ہیں ، طارق بشیر چیمہ

ملک میں گندم کی کوئی کمی نہیں ، اسٹریٹجک ذخائر تسلی بخش ہیں، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر ہاﺅسنگ وتعمیرات چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا عمل جاری ہے 30 اکتوبر کو حلقے کے پچاس ترقیاتی منصوبوں پر ٹینڈرز ہونے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا ک انشااللہ بدلے گا بہاولپور ،چولستان ، یزمان کے منشور پر عمل پیرا ہیں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حلقہ میں ذرائع نقل و حمل کو بہتر بنانے کیلئے مختلف شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور نئے منصوبوں کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں جن پر نومبر کے پہلے ہفتے میں کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔