حویلیاں انٹرچینج کے قریب موٹروے پر گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجہ میں8 مسافر جاں بحق30 زخمی ہوگئے،زخمی اور جاں افراد کوایوب ٹیچنگ ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد اور ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیاہے
حویلیاں انٹرچینج کے قریب موٹروے پر مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم ،8 مسافر جاں بحق30 زخمی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):حویلیاں انٹرچینج کے قریب موٹروے پر گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجہ میں8 مسافر جاں بحق30 زخمی ہوگئے،زخمی اور جاں افراد کوایوب ٹیچنگ ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد اور ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیاہے۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ہسپتال میں 5 بچوں، 6 خواتین اور 19 مرد وں سمیت 30 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ہسپتال میں چار جاں بحق افراد کی لاشیں منتقل کی جا چکی ہیں جبکہ 4 دیگر افراد مختلف ہسپتالوں میں دوران علاج دم توڑگئے۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں میں زین ولد نصر اللہ، ساکن گلگت، معاذ ولد رحیم اللہ؛ جان عالم ولد عالم میر، ساکن گلگت، شرافت ولد شمس الرحمان ،عمر فاروق ولد شاہ حسین، گوہر ولد شعین، باسط ولد محمد حسین، ساکن کراچی، سجاع عالم ولد سلام میر، ساکن گلگت ،تصور حسین ولد علی اصغر، ساکن گوجر خان، ثناء اللہ ملک ولد محمد ایوب، ساکن میانوالی جان محمد ولد عبدالصبور، ساکن گلگت نوید ولد اشرف، ساکن گلگت، فدا حسین ولد علی مدد، ساکن گلگت، رشید عالم ولد نامعلوم، اکبر ولد شکور؛ ذوالقرنین ولد حیدر، کامران ولد فرمان اللہ، نذر ولد نامعلوم؛ شاہزیب ولد میر ایاز، فاطمہ بی بی زوجہ عبدالحسین؛ ایمان دختر جان محمد، فاخرہ جان دختر جان محمد،شہزادی زوجہ محمد امین، حمیرہ کرن زوجہ عمر جان، تسنیم دختر،جنت دختر عمر، شفا دختر عمر، ابوبکر ولد شجاع عالم، محمد عباس ولد محمد امین اقتدار ولد محمد امین شامل ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں 2 جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلیاں میں ایک جاں بحق شخص کی میت منتقل کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمید اللہ خان کی ہدایات پر حادثہ کے متاثرین کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد اور ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلیاں کی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کامران علی شاہ اے ٹی ایچ کیوجبکہ اے سی حویلیاں محمد اسامہ حویلیاں ہاسپٹل میں موجود ہیں ۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مجموعی طور پر 35 زخمی لائے گئے، جن میں 3 افراد پہلے دم توڑ چکے تھے جبکہ 2 زخمی دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی







