پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی، انڈیکس میں 1990 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1990 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 887 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1990 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 887 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ابتدائی سیشن کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 160 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 301 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 106 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ابتدائی سیشن میں مجموعی طور پر 50 کروڑ 48 لاکھ 10 ہزار حصص کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 7 ارب 22 کروڑ روپے رہی۔بوانی ایئر پروڈکٹس لمیٹڈ کے 27 کروڑ 48لاکھ 15ہزار حصص، تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کے 3 کروڑ 25 لاکھ 40 ہزار حصص اور میڈیا ٹائم لمیٹڈ کے 2 کروڑ 33 لاکھ 70 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔