گورنر خیبرپختونخوا کا ہزارہ موٹر وے پر مسافر بس اور ڈمپر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو ہزارہ موٹر وے پر مسافر بس اور ڈمپر کے حادثےمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر ہائوس پشاورکے تر جمان کے مطابق گورنر نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔

پشاور۔ 06 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو ہزارہ موٹر وے پر مسافر بس اور ڈمپر کے حادثےمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر ہائوس پشاورکے تر جمان کے مطابق گورنر نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔گورنر نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر گورنر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔گورنر نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔