حویلیاں میں واٹر سپلائی سکیم کوٹلہ، اپر کوٹلہ اور چٹپڑی کے منصوبوں پرکام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ ترجمان رکن صوبائی اسمبلی افتحار خان جدون کے مطابق رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان کے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز سے جاری واٹر سپلائی سکیم کوٹلہ، اپر کوٹلہ اور چٹپڑی کے منصوبوں کا ریزسٹوٹی سروے مکمل کر لیا گیا ہے
حویلیاں میں واٹر سپلائی سکیم کوٹلہ، اپر کوٹلہ اور چٹپڑی کے منصوبوں پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 28 جولائی (اے پی پی):حویلیاں میں واٹر سپلائی سکیم کوٹلہ، اپر کوٹلہ اور چٹپڑی کے منصوبوں پرکام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ ترجمان رکن صوبائی اسمبلی افتحار خان جدون کے مطابق رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان کے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز سے جاری واٹر سپلائی سکیم کوٹلہ، اپر کوٹلہ اور چٹپڑی کے منصوبوں کا ریزسٹوٹی سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ ٹینڈر کے عمل کے بعد پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کی ٹیم نے ان منصوبوں کا سروے مکمل کر لیا ہے۔ یہ سروے منصوبہ کے اہم مراحل میں سے ایک ہے جس کی بنیاد پر واٹر سپلائی سکیم (ٹیوب ویل) پر عملی کام کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا، آئندہ ہفتہ سے اس منصوبہ پر باقاعدہ عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا تاکہ کوٹلہ، اپر کوٹلہ اور چٹپڑی کے عوام کو صاف، محفوظ اور معیاری پینے کے پانی کی سہولت میسر آ سکے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، اسے عوام کیلئے باعثِ خیر و برکت بنائے اور علاقہ کی ترقی و خوشحالی کا ذریعہ فرمائے۔








