فیصل آباد۔27 فروری(اے پی پی )وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ جھنگ جنوری 2018تک مکمل پیداوار شروع کر دے گا۔ پاور پلانٹ کا دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت نیشنل گرڈ میں کل 13050میگاواٹ بجلی موجود تھی جبکہ لوڈ شیڈنگ 18سے 20گھنٹے ہوتی …
حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ جنوری 2018 ءتک مکمل پیداوار شروع کردے گا، وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی

مزید خبریں
فیصل آباد۔27 فروری(اے پی پی )وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ جھنگ جنوری 2018تک مکمل پیداوار شروع کر دے گا۔ پاور پلانٹ کا دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت نیشنل گرڈ میں کل 13050میگاواٹ بجلی موجود تھی جبکہ لوڈ شیڈنگ 18سے 20گھنٹے ہوتی تھی۔ ہم نے ایک سال میں بجلی کی پیداوار کو بڑھا کر 17000میگا واٹ کردیا ہے جس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پہلے کم ہو کر 12گھنٹے اور اب 4سے 6چھ گھنٹے روزانہ رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بجلی کی پیداوار کو 20000میگا واٹ تک بڑھائیں گے جس میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا حصہ 1230میگاواٹ ہوگا۔








