حکومتیں اپنا اثر ورسوخ استعمال کر کے سینیٹ الیکشن میں اپنی عددی قوت سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر کا ٹویٹ

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ‏حکومتیں اپنا اثر ورسوخ استعمال کر کے سینیٹ الیکشن میں اپنی عددی قوت سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان ہی کر سکتے ہیں کہ حکومت میں ہوتے ہوئے سینیٹ کے انتخابات میں اصلاحات کرنے کی کوشش کر …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ‏حکومتیں اپنا اثر ورسوخ استعمال کر کے سینیٹ الیکشن میں اپنی عددی قوت سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان ہی کر سکتے ہیں کہ حکومت میں ہوتے ہوئے سینیٹ کے انتخابات میں اصلاحات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے ہر پارٹی کو اپنی جائز نمائندگی ملے گی۔