حکومتی اصلاحات کی وجہ سے گزشتہ چار سال کے دوران پاکستانی معیشت میں نمایاں استحکام آیا ہے، سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات سرتاج عزیز نے کہاہے کہ حکومتی اصلاحات کی وجہ سے گزشتہ چار سال کے دوران پاکستانی معیشت میں ننمایاں استحکام آیا ہے،مالیاتی خسارہ 8فیصد سے کم ہو کر پانچ فیصد سے نیچے آگیا ہے،پچھلے سال جی ڈی پی کی شرح پانچ اعشاریہ تین فیصد رہی،جو نو سال کی بلند ترین سطح ہے۔ ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات سرتاج عزیز نے کہاہے کہ حکومتی اصلاحات کی وجہ سے گزشتہ چار سال کے دوران پاکستانی معیشت میں ننمایاں استحکام آیا ہے،مالیاتی خسارہ 8فیصد سے کم ہو کر پانچ فیصد سے نیچے آگیا ہے،پچھلے سال جی ڈی پی کی شرح پانچ اعشاریہ تین فیصد رہی،جو نو سال کی بلند ترین سطح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو پاکستان سوسائیٹی آف ڈویلپمنٹ اکانومسٹس کے 33 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ مالیاتی اور ٹیکس انتظام میں بہتری سے مالیاتی استحکام میں بہتری آئی ہے،مالیاتی خسارہ 8 فیصد سے کم ہو کر5 فیصد سے نیچے آگیا ہے،گزشتہ چار سال کے دوران مہنگائی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ بجلی کے پیداواری منصوبوں اور ایل این جی کی درآمد سے توانائی کی دستیابی ممکن ہوئی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بتدریج حل ہوا ہے۔

Leave a Reply