حکومتی اعلامیے کی روشنی میں آٹھویں ویج بورڈ کا پہلا اجلاس

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) حکومتی اعلامیے کی روشنی میں آٹھویں ویج بورڈ کا پہلا اجلاس جمعرات کو چیئرمین شاہد محمود کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا،بورڈ نے اراکین کی نامزدگی اور تشکیل پر اطمینان کا اظہار کیا،بورڈ میں آجروں اور اجیروں کو مساوی نمائندگی دینے پر اتفاق ہوا ۔جمعرات کو آٹھویں ویج بورڈ کا اجلاس محمود کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں ماسوائے ایک …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) حکومتی اعلامیے کی روشنی میں آٹھویں ویج بورڈ کا پہلا اجلاس جمعرات کو چیئرمین شاہد محمود کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا،بورڈ نے اراکین کی نامزدگی اور تشکیل پر اطمینان کا اظہار کیا،بورڈ میں آجروں اور اجیروں کو مساوی نمائندگی دینے پر اتفاق ہوا ۔جمعرات کو آٹھویں ویج بورڈ کا اجلاس محمود کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں ماسوائے ایک رکن شفیع الدین کے تمام اراکین شریک ہوئے ۔موسم کی خرابی کے باعث شفیع الدین اجلاس میں شریک نہ ہوسکے ۔چیئرمین ویج بورڈ نے تمام ارکین کا خیر مقدم کیا اور اجلاس میں شرکت پر اراکین سے اظہار تشکر کیا ۔اجلاس میں تفصیلی غور و خوص کے بعد بورڈ کا آئندہ اجلاس 25جون کو لاہور میں طلب کر نے پر اتفاق ہو ا۔