اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) قومی ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی کاوشوں سے یورپین یونین نے پی آئی اے کو تین جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان اے عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان …
حکومتی کوششوں سے یورپین یونین نے پی آئی اے کو تین جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ، ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) قومی ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی کاوشوں سے یورپین یونین نے پی آئی اے کو تین جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان اے عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان کوششوں کی بدولت پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ اترنے اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں۔ پی آئی اے کی اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے۔ 785 اور 786 معمول کے مطابق آپریٹ کریں گی۔ ترجمان نے کہا کہ دیگر پروازوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔








