حکومت ، سکیورٹی فورسز اور پوری قوم دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے متحد ہے‘سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ )ن) کے سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سمیت پوری قوم کسی بھی قیمت پر دہشت گردی کو قبول نہیں کرے گی ۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ، سکیورٹی فورسز اور پوری قوم دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے متحد ہے اور اپنے ملک …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ )ن) کے سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سمیت پوری قوم کسی بھی قیمت پر دہشت گردی کو قبول نہیں کرے گی ۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ، سکیورٹی فورسز اور پوری قوم دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے متحد ہے اور اپنے ملک کو دہشتگردوں کے حوالے نہیںہونے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاک افواج نے پاکستان سے دشتگردوں کا نیٹ ورک، ان کے ٹھکانوں اور مواصلات کے نظام کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے اور افغانستان کی کمزوری کی وجہ سے دہشتگرد وہاں موجود ہیں اور سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہو جاتے ہیں جس کے باعث اکا دکا واقعات رونما ہو جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی نظام کو مذید منظم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply