اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر غریب عوام کی فلاح وبہبود پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور شہریوں کو باعزت ذرائع آمدن فراہم کرنے کے لئے موثر طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ریاست نے راولاکوٹ میں مستحقین میں امدادی چیکس تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزادجموں …
حکومت آزاد کشمیر غریب عوام کی فلاح وبہبود پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان
اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر غریب عوام کی فلاح وبہبود پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور شہریوں کو باعزت ذرائع آمدن فراہم کرنے کے لئے موثر طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ریاست نے راولاکوٹ میں مستحقین میں امدادی چیکس تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزادجموں وکشمیر نے قبل ازیں ارجہ میں مستحقین یں ویل چیئر ز اور سلائی مشینیں تقسیم کیں اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر غریب اور مستحق افراد کو باعزت ذرائع آمدن کی فراہم کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ بعد ازاں سرکٹ ہاﺅس راولاکوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے راولاکوٹ میںبالخصوص حلقہ نمبر 3 ،4 میں زیر کار ترقیاتی سکیم ہاءسے متعلق صدر ریاست کو تفصیلاً بریفنگ دینے کے علاوہ آب رسائی، رابطہ سڑکوں کی تعمیر و دیگر انتظامی امور سے متعلق بھی صدر آزاد جموں وکشمیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔









