حکومت اسلام آباد کے طالبات کے وفاقی تعلیمی اداروں میں 226 اضافی کمپیوٹرز لائبریریاں قائم کر رہی ہے حکام وزارت آئی ٹی

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) حکومت اسلام آباد کے طالبات کے وفاقی تعلیمی اداروں میں 226 اضافی کمپیوٹرز لائبریریاں قائم کر رہی ہے جو طالبات کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے پروگرام کے دوسرے مرحلہ کا حصہ ہے تاکہ طالبات کی روزگار کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے، ایک سالہ ڈیجیٹل لرننگ کے تحت دوسرے مرحلہ میں وفاقی تعلیمی اداروں کی ایک لاکھ10ہزار سے زائد طالبات …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) حکومت اسلام آباد کے طالبات کے وفاقی تعلیمی اداروں میں 226 اضافی کمپیوٹرز لائبریریاں قائم کر رہی ہے جو طالبات کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے پروگرام کے دوسرے مرحلہ کا حصہ ہے تاکہ طالبات کی روزگار کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے، ایک سالہ ڈیجیٹل لرننگ کے تحت دوسرے مرحلہ میں وفاقی تعلیمی اداروں کی ایک لاکھ10ہزار سے زائد طالبات اور 202 خواتین اساتذہ کو ان لیبارٹریوں میں مائیکرو سافٹ کے ذریعے تربیت دی جائے گی، اس مرحلہ پر لاگت60کروڑ روپے آئی ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حکام نے پیر کو بتایا کہ پاکستان بیت المال،یونیورسل سروس فنڈ اور مائیکرسافٹ کے اشتراک سے شروع کئے گئے اس پروگرام کا ایک مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والی طالبات کو موزوں ترین پیشہ اختیار کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ اب تک پاکستان بیت المال کے ویمن امپاورمنٹ سنٹر کے تحت ملک بھر میں 150کمپیوٹر لیب قائم کی جا چکی ہیں اور ان مراکز میں30کروڑ کی لاگت سے شروع کئے گئے منصوبے کے تحت35ہزار طالبات سالانہ تربیت حاصل کر رہی ہیں۔

مزید خبریں