مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخارعلی گیلانی کو آزاد جمو ں و کشمیرکی وزارت عظمیٰ کےلئےامیدوار نامزد کردیا

مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخارعلی گیلانی کو آزاد جمو ں و کشمیرکی وزارت عظمیٰ کےلئےامیدوار نامزد کردیا

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخارعلی گیلانی کو آزاد جمو ں و کشمیرکی وزارت عظمیٰ کےلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔جمعرات کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخارعلی گیلانی کو آزاد جموں وکشمیرکے وزیراعظم کے منصب کےلئے امیدوار نامزد کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخارعلی گیلانی کو آزاد جموں وکشمیرکی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ بیرسٹرافتخارگیلانی عام انتخابات میں مظفرآباد شہر کی نشست پرکامیاب نہ ہوسکے تھے جنہیں بعد ازاں ٹیکنو کریٹ کی مخصوص نشست پر منتخب کیا گیا تھا ، وہ آزاد کشمیرکے 17ویں وزیراعظم ہونگے جبکہ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے دوسرے وزیراعظم ہونگے۔

اس سے قبل سردار عبدالقیوم خان علماء مشائخ کی نشست پر کامیاب ہوکروزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔اس سے قبل سیکرٹری قانون ساز اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم کے انتخاب کےلئے ترمیمی شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نئے وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست بروز جمعہ دن دو بجے قانون ساز اسمبلی کی عمارت میں ہوگا۔