اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد سے جلد مہنگائی کو کم کرنے کے لئے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ہر …
حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے،عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد سے جلد مہنگائی کو کم کرنے کے لئے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افراط زر صرف پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بن گیا ہے کیونکہ کوویڈ19 سے دنیا کی بڑی معاشی طاقتیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں،اس وقت صرف پاکستان اکیلا ہی مہنگائی کا سامنا نہیں کر رہا بلکہ ایشیائی ممالک بنگلہ دیش، ہندوستان ، سری لنکا اور افغانستان سمیت دوسرے ممالک کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ کورونا وائرس، حالیہ سیلاب، شدید بارشیں اور ٹڈی دل قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں لیکن حکومت اس حوالے سے صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ براءے خوراک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کو وبائی امراض کے دوران صرف زراعت کے شعبے میں 500 سے 700 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ عثمان ڈار نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت آنے والے چند ہفتوں میں قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر قابو پالے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام کی آسانی اور ریلیف کے لئے گندم اور چینی درآمد کی ہے۔








