حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جدت لانے کےلئے اقدامات کر رہی ہے، مخدوم خسرو بختیار

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جدت لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستان دنیا کے باقی ممالک کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ان کا مقابلہ کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جدت لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستان دنیا کے باقی ممالک کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ان کا مقابلہ کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے 3 منصوبے پیش کئے گئے جس میں پہلا منصوبہ ایم ایس اے این ٹیکنالوجی کے ذریعہ براڈبینڈ سروسز کی توسیع ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئی پی کور اور ایکسیس نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کے لئے 1540 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س میں منظور کر لیا گیا۔

مزید خبریں