حکومت اور اپوزیشن سمیت ہر پاکستانی مسئلہ کشمیر کے معاملے پر متحد ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ’’کشمیر کانفرنس‘‘ سے خطاب

لاہور۔23نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سمیت ہر پاکستانی مسئلہ کشمیر کے معاملے پر متحد ہے ، کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اسکی آزادی کےلئے22کروڑ پاکستانی اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کر نے کوتیار ہیں ، نر یندر مودی دنیا کا سب سے بڑا انسانیت کا قاتل اور دہشت گرد ہے ، وزیر اعظم عمران خان حقیقی …

لاہور۔23نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سمیت ہر پاکستانی مسئلہ کشمیر کے معاملے پر متحد ہے ، کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اسکی آزادی کےلئے22کروڑ پاکستانی اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کر نے کوتیار ہیں ، نر یندر مودی دنیا کا سب سے بڑا انسانیت کا قاتل اور دہشت گرد ہے ، وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے ترجمان بن کر دنیا میں انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ وہ سوموار کے روز گور نرہاؤس لاہور میں ”کشمیر کانفر نس “سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ،کشمیر ی لےڈر کنول حیات،ایم پی اے سردار مہندر پال سنگھ،‘مفتی عبد القوی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نر یندر مودی کی قیادت میں بھارتی افواج نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں اور کوئی شک نہیں کہ نریندر مودی جب سے اقتدار مےں آئے ہیں وہ بھارتی پنجاب کے بعد اب کشمیریوں کا بھی قتل عام کر رہا ہے ۔ وہ انسانوں کو قتل کر نا والا دنیا کا سب سے بڑادہشت گرد بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صرف کشمیریوں کو ہی نہیں بھارت کے اندر مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو بھی آر ایس ایس کے دہشت گرد دن دیہاڑے قتل کر رہے ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ۔انکا کہنا تھا کہ دنیا کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بھارت کی اس دہشت گردی کا سخت نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کو اس دہشت گردی سے روک جا ئے ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ آج کشمیر میں بچوں کو انکے والدین اور والدین کو بچوں کے سامنے قتل کیا جارہا ہے ۔ بد قسمتی سے بھارتی مظالم ختم نہیں ہو رہے بلکہ ان میں اضافہ ہورہا ہے ۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت کیسے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے سفیر اوران کی آزادی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والا ہر فرد کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور آج پوری دنیا کے بڑے بڑے میڈیا گروپ بھی بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کر رہے ہیں کیونکہ حکومت پاکستان دنیا کے کونے کونے میں کشمیریوں کی آواز پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر ی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور بھارت کے مظالم کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائیگا ۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر جتنے مظالم کر رہا ہے اس کی ہٹلر کے دور میں بھی کوئی مثال نہیں ملتی وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموش تماشائی بننے کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر ے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ۔