حکومت اور پاک فوج سمیت22کروڑ عوام”را “کا پاکستان دشمن ایجنڈہ ناکام بنانے کےلئے متحد ہیں ‘چوہدری محمدسرور کی پارٹی اراکین سے گفتگو

لاہور۔15نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اقوام متحدہ سے بھارت کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پاک فوج سمیت22کروڑ عوام”را “کا پاکستان دشمن ایجنڈہ ناکام بنانے کےلئے متحد ہیں ‘سلامتی کونسل سمیت عالمی ادارں کو بھارتی دہشت گردی پر خاموشی ختم کر نا ہوگی ورنہ امن ایک خوا ب بن جائیگا ۔وہ گور نر ہائوس لاہور میں اورسیز کمیشن پنجاب …

لاہور۔15نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اقوام متحدہ سے بھارت کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پاک فوج سمیت22کروڑ عوام”را “کا پاکستان دشمن ایجنڈہ ناکام بنانے کےلئے متحد ہیں ‘سلامتی کونسل سمیت عالمی ادارں کو بھارتی دہشت گردی پر خاموشی ختم کر نا ہوگی ورنہ امن ایک خوا ب بن جائیگا ۔وہ گور نر ہائوس لاہور میں اورسیز کمیشن پنجاب کے چیئرمین وسیم رامے ‘تحریک انصاف کے مر کزی رکن حاجی محمد رمضان سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی اےس پی آر نے بھارت کی دہشت گرد کے حوالے سے تمام حقائق کو دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے اب اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت انسانی حقوق کے اداروں اور ایف اے ٹی ایف سمیت سب کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اور اب وقت آچکا ہے کہ بھارت کو دہشت گرد ملک قراردیا جائے ۔چوہدری محمدسرور نے پارٹی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں بہتری کے لئے جو اقدامات موجودہ حکومت کر رہی ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی‘ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ترقی اور خوشحالی کے مشن پر گامز ن ہے مگر اپوزیشن انتشار پیدا کر نے کی کوشش کر رہی ہے لیکن انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جلسوں کی سیاست کر کے خود سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے مگر عوام کی طاقت حکومت کیساتھ کھڑی ہے اور اپوزیشن سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔گور نر پنجاب نے کہا کہ عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے پاکستان کو آگے بڑ ھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا کر پشن کے خاتمہ اوربلاتفریق شفاف احتساب سے حکومت کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گی وزیراعظم عمران خان نے انتہائی مشکل معاشی حالات میں ملک سنبھالا حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اداروں میں اصلاحات لارہے ہیں، میرٹ پر کام کررہے ہیںاور ہر شعبے میں پاکستان مضبوط ہورہا ہے۔