اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض اقتدار کے بھوکے سیاستدان نوجوانوں کو اپنے متعصبانہ ایجنڈے کےلئے استعمال کررہے ہیں، نوجوانوں کی ترقی کےلئے سرمایہ کاری ضروری ہے ، حکومت آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں بہت سے اقدامات کا اعلان کرے گی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومیں نوجوانوں سے مضبوط ہوتی ہیں اور ان کی …
حکومت آنے والے ہفتوں اورمہینوں میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے بہت سے اقدامات کا اعلان کرے گی،وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض اقتدار کے بھوکے سیاستدان نوجوانوں کو اپنے متعصبانہ ایجنڈے کےلئے استعمال کررہے ہیں، نوجوانوں کی ترقی کےلئے سرمایہ کاری ضروری ہے ، حکومت آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں بہت سے اقدامات کا اعلان کرے گی۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومیں نوجوانوں سے مضبوط ہوتی ہیں اور ان کی صلاحیتوں سے مستقبل کا تعین ہوتا ہے،نوجوانوں کی ترقی کےلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ، اقتدار کے بھوکے بعض سیاستدان نوجوانوں کو اپنے متعصبانہ ایجنڈے کےلئے استعمال کرنے میں کوئی عار نہیں سمجھتے جو کہ بدقسمتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت نے نوجوانوں کی ترقی کےلئے بہت سے اقدامات کئے تھے اور گذشتہ روز بھی حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلئے کئی اقدامات کا اجرا کیا ہے جس کے ذریعہ وہ اپنا روزگار کمانے کے قابل ہونگے، یہ ابھی شروعات ہیں آنے والے ہفتوں اورمہینوں میں حکومت نوجوانوں کی ترقی کےلئے بہت سے اقدامات کرے گی۔









