اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلا س میں توانائی سے متعلق دو منصوبے پیش کیے گئے جس میں …
حکومت توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلا س میں توانائی سے متعلق دو منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ بن قاسم انڈسٹریل پارک (بی کیو آئی پی) میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے قیام کے لیے 1493.10 ملین روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے کا مقصد بن قاسم صنعتی پارک کے خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زی) کو سستے نرخوں پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ دوسرا پروجیکٹ پشاور ، خیبر اور بنوں سرکل میں اے بی سی کیبل کے ساتھ ایل ٹی بیئر کنڈکٹر کی تبدیلی کے لیے اجلاس نے 2806.4 ملین روپے کے منسوبے کی منظوری بھی دی گئی۔








