اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت ملک میں 9 خصوصی اقتصادی زون قائم کئے جا رہے ہیں جس میں پہلے زون علامہ اقبال انڈسٹریل زون کا حال ہی میں وزیر اعظم نے سنگ بنیاد رکھا اور آئند دو سے چھ ماہ کے دوران مزید زونز کے سنگ بنیاد رکھے جائیں گے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق حکومت خصوصی …
حکومت خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر و ترقی کے لئے چین کے شنزن اکنامک ماڈل کو ملحوظِ نظر رکھے گی، سی پیک اتھارٹی حکام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت ملک میں 9 خصوصی اقتصادی زون قائم کئے جا رہے ہیں جس میں پہلے زون علامہ اقبال انڈسٹریل زون کا حال ہی میں وزیر اعظم نے سنگ بنیاد رکھا اور آئند دو سے چھ ماہ کے دوران مزید زونز کے سنگ بنیاد رکھے جائیں گے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق حکومت خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر و ترقی کے سلسلہ کو آگے بڑھانے اور حقیقی معنوں میں اہداف حاصل کرنے کے لئے چینی شنزن اکنامک ماڈل کو ملحوظِ نظر رکھے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں صنعتی ترقی کے لئے خصوصی اقتصادی علاقوں کو اہم محرک قرار دیتے ہوئے انہیں پاکستان کی خوشحالی کا مظہر قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ شینزن نے ایک چھوٹے ماہی پرور قصبے سے بہترین صنعتی شہر کا سفر طے کرتے ہوئے نہ صرف چین کی اقتصادی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کو جدت کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے بلکہ تجارت کو فروغ دینے میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے جبکہ ”شنزن ماڈل” کے ذریعے سے تعمیر و ترقی کے عمل کو تواتر سے ”شنزن میریکل” کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ چین کے شہر شنزن کی اقتصادی شعبے میں تیز ترین تعمیر و ترقی ممکن ہوئی جس کے گزشتہ 40 سال میں چینی معیشت پر بھی دوررس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ان زونز کی تعمیر سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو ں گے اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا جس سے ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔








