حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ

کوئٹہ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان کے وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی امن دشمن عناصر کی سازش ہے جس کا مقصد صوبے کے پرامن ماحول کو خراب کرنا ہے ۔حاجی نور محمد دمڑ نے واضح کیا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی صوبے …

کوئٹہ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان کے وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی امن دشمن عناصر کی سازش ہے جس کا مقصد صوبے کے پرامن ماحول کو خراب کرنا ہے ۔حاجی نور محمد دمڑ نے واضح کیا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی صوبے کے امن و استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کردیا۔ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے ۔

صوبائی وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے اور دہشت گردی کے ان بزدلانہ واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔