حکومت سماجی تحفظ کے پروگرام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) موجودہ حکومت سماجی تحفظ کے پروگرام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اس حوالے سے حکومت نے احساس پروگرام سمیت کامیاب جوان پروگرام شروع کئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی کے حکام کے مطابق حکومت انتہائی غریب، یتیم، بیواﺅں، بے گھر، معذور اور بے روزگار افراد کو ریلیف فراہم کرے گی۔وفاقی حکومت 10 لاکھ مستحق افراد کو صحت مند خوراک فراہم کرنے کے …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) موجودہ حکومت سماجی تحفظ کے پروگرام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اس حوالے سے حکومت نے احساس پروگرام سمیت کامیاب جوان پروگرام شروع کئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی کے حکام کے مطابق حکومت انتہائی غریب، یتیم، بیواﺅں، بے گھر، معذور اور بے روزگار افراد کو ریلیف فراہم کرے گی۔وفاقی حکومت 10 لاکھ مستحق افراد کو صحت مند خوراک فراہم کرنے کے لئے ایک نئی راشن کارڈ سکیم متعارف کرا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ماﺅں اور نوزائیدہ بچوں کو خصوصی صحت مند خوراک مہیا کی جائے گی۔

مزید خبریں