پنجاب شہریوں کی صحت و ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ کرنیوالاملک کاپہلا صوبہ بن گیا
پنجاب شہریوں کی صحت و ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ کرنیوالاملک کاپہلا صوبہ بن گیا

مزید خبریں
لاہور۔4جولائی (اے پی پی):پنجاب شہریوں کی صحت اور ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ کرنے والاملک کاپہلا صوبہ بن گیاہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکے کمیونٹی انسپکٹرز پروگرام سے پنجاب کی تاریخ کا پہلا اور سب سے بڑا ڈیجیٹل ہیلتھ سنسس شمارکاری تکمیل کے نزدیک ہے۔ پنجاب کے 18 اضلاع میں 85 فیصد سے زائد پاپولیشن کی ہیلتھ اینڈ ڈیموگرافک پروفائلنگ کا عمل مکمل کرلیاگیاہے۔پنجاب کے 5 اضلاع میں 100 فیصداورمزید 5اضلاع میں 95 فیصد ہیلتھ اینڈڈیموگرافک پروفائلنگ مکمل کر لی گئی۔
پنجاب کے تقریبا ساڑھے 9 کروڑ ہیلتھ اینڈ ڈیموگرافک پروفائلز رجسٹرڈہیں ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حکومت نے تاریخی اقدام کیاہے، پنجاب کے 94.3 ملین شہریوں کا ہیلتھ اور ڈیموگرافک ڈیٹا یکجا کر دیا۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کی زیرِ صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا اعلیٰ سطح کااجلاس منعقدہ ہوا، اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ پنجاب بھر کے ہر گھر کو ڈیجیٹل میپنگ کے ذریعے ”یونیک آئی ڈی” الاٹ کر دی گئی۔
14,300 کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز نے گھر گھر جا کر شہریوں کا طبی اور معاشی ڈیٹا اکٹھا کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خود کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا معائنہ کیا۔ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر پنجاب کے شہریوں کی صحت، طرزِ زندگی، معاشی حالات، پینے کے پانی اور معذوری کا ڈیٹا بھی یکجا کر دیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دل کے مریضوں کے لیے دسمبر تک 16 اضلاع میں کارڈیک کیتھ لیبز فعال کرنے کا حکم دیا ہے۔ 16 میں سے 5 کیتھ لیبز آپریشنل،بھکر، بہاولنگر اور لیہ میں جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ نے فعال کیتھ لیبز کی کارکردگی کی ہفتہ وار رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مریضوں کے لیے ادویات کی ہوم ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا، پنجاب کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع پاپولیشن مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ مستند ڈیٹا کے بغیر کوئی پالیسی موثر نہیں ہو سکتی، صحت کی سہولیات اب اندھیرے میں تیر چلانے سے نہیں بلکہ 100% مستند ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پر ملیں گی۔ ڈیٹا نہیں ہوگا تو کیسے پتہ چلے گا کہ کہاں کتنے مریض اور کتنی ادویات کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ وہ بنیادی مسائل اور بیماریاں ہیں جن پر آج تک کسی نے بات ہی نہیں کی۔ پنجاب میں پہلی بار ”مریم نواز صحت مند گھرانہ” (Sehat Mand Gharana) پروگرام کی تجویز پیش کی ہے۔ پنجاب کے شہریوں کو ہسپتالوں کی تلاش کے دھکوں سے بچانے کے لیے براہِ راست ہیلتھ کیئر سینٹرز سے لنک کیا جائے گا۔
شوگر،بلڈپریشر، ہیپاٹائٹس، کینسر اور غذائی قلت کے شکار مریضوں کا ڈیجیٹل فالو اپ ہوگا۔بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ ہیلتھ ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے جدید ”ڈیزاسٹر ریکوری سائٹ” قائم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جولائی کے آخر تک فیز ٹو کے مزید 8 اضلاع میں کیتھ لیبز مکمل کر لی جائیں گی۔
پنجاب کے 19 اضلاع میں پولیو کے ماحولیاتی سیمپلز منفی آنے پر وزیر اعلی مریم نواز نے اظہارِ تشکر کیا اور پولیو کے خلاف دن رات کام کرنے والی ٹیموں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیاہے۔







