اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ الیکشن مقررہ مدت ختم ہونے سے ایک ماہ پہلے یا ایک ماہ بعد کروا سکتی ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کروایا جائے، یہ ہمارے لئے فائدہ مند نہیں ہے لیکن عمران خان ایک ایماندار آدمی ہیں اس لئے وہ کہتے …
حکومت سینیٹ الیکشن مقررہ مدت ختم ہونے سے ایک ماہ پہلے یا ایک ماہ بعد کروا سکتی ہے، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ الیکشن مقررہ مدت ختم ہونے سے ایک ماہ پہلے یا ایک ماہ بعد کروا سکتی ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کروایا جائے، یہ ہمارے لئے فائدہ مند نہیں ہے لیکن عمران خان ایک ایماندار آدمی ہیں اس لئے وہ کہتے ہیں کہ بے شک ہمارے پاس کم سیٹیں ہوں لیکن وہ جائز اور حلال سیٹیں ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فیصل ووڈا نے کہا کہ موجودہ حکومت واحد حکومت ہے چاہتی ہے سینیٹ الیکشن شفاف ہوں لیکن اس چورچور ، ڈاکو، فریبی اور این آر او زدہ اپوزیشن سے آپ کیا یہ امید رکھ سکتے ہیں ، یہ ایمانداری کی بنیاد پاکستان میں رکھنے نہیں دیںگے۔یہ ہمیشہ بے ایمانی سے خریدو فروخت کرکے آئے۔ یہ اپوزیشن کیا ٹھیک کام کرنے دے گی اس اپوزیشن سے آپ بقاءکی بات کیسے کریں گے۔ایسے لگتا ہے جیسے بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں عمران خان ہی پولیس ہے، جج ہےاور جلاد بھی ہے۔ان کی اسکامیڈی کا اختتام ہو گیا ہے۔مولانا کو انہوں نے آیا رکھ لیا ہے۔ پہلے نومبر تھا، پھر دسمبر اور اب جنوری کی تاریخ دیدی ہے لیکن یہ سال بتانا بھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن رہنمائوں سے پوچھا جائے کہ یہ بغیر کسی کاروبار اور بغیر کسی نوکری کیسے ارب پتی کیسے بن گئے ان کے فرنٹ مین پکڑے گئے ہیں۔ آئل بحران بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے اندر رہتے ہوئے جو بحران پیدا ہوا اس کی ایف آئی اے سے انکوائری کروائی اور اسے پبلک کیا۔ جس کی مزید تفصیل کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوااس پر کس نے نالائقی کی ہے وہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہو اس کو سزا ملے گی۔








