حکومت صوبوں کے ساتھ سے مل کر غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے قومی نیشنل ایکشن پلان بنارہی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ غذائی قلت کے معاملے پر وزیراعظم کی توجہ مرکوز ہے،حکومت صوبوں کے ساتھ سے مل کر غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے قومی نیشنل ایکشن پلان بنارہی ہے۔منگل کو قومی غذائی سروے رپورٹ 2018 کے اجراء کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ غذائی قلت کے معاملے پر وزیراعظم …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ غذائی قلت کے معاملے پر وزیراعظم کی توجہ مرکوز ہے،حکومت صوبوں کے ساتھ سے مل کر غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے قومی نیشنل ایکشن پلان بنارہی ہے۔منگل کو قومی غذائی سروے رپورٹ 2018 کے اجراء کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ غذائی قلت کے معاملے پر وزیراعظم کا فوکس ہے،یہ سروے ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ معیاری ہے۔ اس سروے کو ترتیب دینے میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا اہم کردار رہا ہے، سروے کا مقصد اس شعبہ میں بہتر اصلاحات لانا ہے، غذائی قلت کا مسئلہ کچھ اضلاع میں بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مناسب و متوازن خوراک کا معاملہ تشویشناک ہے۔ پانچ اکتوبر کو وزیراعظم کی سربراہی میں اس مسئلے پر اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ایڈوائزری کمیٹی بنی ہے،اب آئندہ سی سی آئی اجلاس میں یہ معاملہ لیکر جائیں گے، حکومت نے اس مسئلے کے حل کیلئے اسے احساس پروگرام میں شامل کیا ہے،اس ضمن میں پروگرام بھی ترتیب دیا گیاہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پروگرام کا پی سی ون تیار کیا گیا ہےجو صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے،پانچ سالہ پروگرام پر ساڑھے تین سو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت صوبوں کے ساتھ سے مل کر غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے قومی نیشنل ایکشن پلان بنا رہی ہے۔ ملک بھر سے 1 لاکھ 15 ہزار گھرانے نیشنل نیوٹریشن سروے کا حصہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل نیوٹریشن سروے میں پہلی بار ضلعی سطح پر اعداد و شمار جمع کئے گئے ۔