حکومت معاشرے میں مذہب اور آئین کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، پاکستانی خواتین باوقار انداز میں زندگی کے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوارہی ہیں’ چاہئے،خاتون اول ثمینہ عارف علوی کا الحمراء میں یوم خواتین میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب

لاہور۔8مارچ(اے پی پی )خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے میں آئین اور مذہب کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، پاکستانی عورتیں باوقار انداز میں زندگی کے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوارہی ہیں'خواتین ملک کی معیشت اور استحکام میں یکساں کردار ادا کرتی ہیں، قوم کو تمام شعبوں میں صنفی امتیاز کے خلاف متفقہ طور پر کام کرنا چاہئے۔وہ …

لاہور۔8مارچ(اے پی پی )خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے میں آئین اور مذہب کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، پاکستانی عورتیں باوقار انداز میں زندگی کے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوارہی ہیں’خواتین ملک کی معیشت اور استحکام میں یکساں کردار ادا کرتی ہیں، قوم کو تمام شعبوں میں صنفی امتیاز کے خلاف متفقہ طور پر کام کرنا چاہئے۔وہ اتوار کے روز یہاں الحمراء میںلاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام یوم خواتین میلہ 2020 کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین نے عالمی سطح پر اس دن کو عالمی سطح پر صنفی امتیاز کے خلاف منایا ، زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی مساوی نمائندگی کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔خاتون اول نے کہا کہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنے کردار ، موجودگی اور شرکت کے اعتراف کا مطالبہ کررہی ہیں۔ خواتین ہر شعبے ، تنظیم اور انسٹیٹیوٹ میں کام کر رہی ہیں، چاہے وہ آرٹ ہو یا ثقافت ۔انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند اور تعلیم یافتہ خاندان میں خواتین کا کردار نمایاں تھا، قوم کو تمام شعبوں میں صنفی امتیاز کے خلاف متفقہ طور پر کام کرنا چاہئے،وراثت کے حق کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ مذہب کے مطابق واجب ہے کہ کنبہ کی بیٹیوں کو وراثت کا واضح حصہ دیا جائے۔خاتون اول نے کہا کہ سورہ النساء میں قرآن مجید میں خواتین کے حقوق بیان کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مسلمانوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ خواتین کے حقوق کے بارے میں ہمارا مذہب واضح ہے۔انہوں نے پاکستانی خواتین کو ملک میں دہشت گردی کا سامنا کرنے کے عزم کو بھی سراہا۔خاتون اول نے پہلا خواتین میلہ منعقد کرنے پر الحمراء آرٹس کونسل اور اس کی چیئرپرسن منیزہ ہاشمی کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی تقاریب کو جاری رکھا جائے گا۔ انھوں نے ڈرامہ ”ساڈاحق ایتھے رکھ” دیکھا اور آرٹسٹوں کی پرفارمنس کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عورتیں باوقار انداز میں زندگی کے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کومنو ارہی ہیں۔