سیالکوٹ۔9دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کی متعرف ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں سیالکوٹ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے سیالکوٹ دورے کا فوکس کاروباری شخصیات اور نوجوان ہیں۔ جب کاروبار بڑھتا ہے تو بنیادی طور پر اس سے روزگار میں اضافہ ہو تاہے اور اگر ڈیٹا …
حکومت معاشی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کی متعرف ہے ، شہباز گل

مزید خبریں
سیالکوٹ۔9دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کی متعرف ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں سیالکوٹ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے سیالکوٹ دورے کا فوکس کاروباری شخصیات اور نوجوان ہیں۔ جب کاروبار بڑھتا ہے تو بنیادی طور پر اس سے روزگار میں اضافہ ہو تاہے اور اگر ڈیٹا دیکھیں توپاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمیں انہیں مواقع فراہم کرنے ہیں اگر ہم انہیں مواقع فراہم کریں گے تو وہ ہماری طاقت بنیں گے اور اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو یہی ہماری سب سے بڑی کمزوری کا باعث بن جایئں گے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شروع سے ہی عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، اگر دیکھا جائے تو ملکی تاریخ میں پہلی بار موجودہ حکومت نے ایکسپورٹرز کو تاریخی ٹیکس ریفنڈ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ریفنڈ صرف صنعتکار کے لیے نہیں ہوتا یہ ایک مزدور کے لیے بھی ہوتا ہے کیونکہ جب صنعت کار کو ریفنڈ نہیں ملتا اور کمپنی نقصان میں جاتی ہے تو بے روزگار ایک مزدور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے اضافی یونٹ کے 50فیصد انڈسٹری کو رعایت دی اور نئی بجلی پر بھی رعایت دی جو وہ اضافی کے علاوہ استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت میں 25فیصد مہنگی بجلی کےمعاہدےکی وجہ سے آج ہم بھارت اور بنگلہ دیش سے 25فیصد مہنگی بجلی اپنی صنعتوں کو دے رہے ہیں۔ جب بجلی مہنگی ہو گئی تو اس کی پروڈکشن کے اخراجات بھی زیادہ ہوں گے اس لیے وزیر اعظم نے اضافی بجلی 50فیصد سستی کی جس سے صنعتی صورتحال اب بہتری کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف فیصل آباد میں 50 لاکھ پاور لومز بند تھیں جنہیں کوڑیوں کے بھاوبیچا جا رہا تھا آج وہ 50 لاکھ لومز بحال بھی ہوئی ہیں اور چل بھی رہی ہیں بلکہ 30ہزار نئی پاور لومز کے بھی آرڈز ہوچکے ہیں جن میں سے کچھ پاکستان پہنچ گئی ہیں اور کچھ پہنچ رہی ہیں جس سے چار پانچ لاکھ افراد کے روزگار کا بندوبست ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین ہفتے پہلے چیمبر آف کامرس کے چیئرمین اور دیگر افراد کی جانب سے بتایا گیا کہ فیصل آباد لومز2لاکھ لیبرز کی قلت کو برداشت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب پیداوار بڑھ رہی ہے جس سے وہ صنعت کار حضرات جو اپنی کمپنیاں بیرون ممالک لے گئے تھے اب واپس آرہے ہیں۔ خصوصی اقدامات کے باعث ٹیکسٹائل کا شعبہ مکمل بحال ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لیے خصوصی پیکج دیئے۔ حکومت نے نان ٹیکس ریونیو427ارب سے بڑھا کر 1524ارب روپے جمع کرنا شروع کیا جو بہت جگہ استعمال ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادار نے کل اعلان کیا کہ دسمبر 2021تک پنجاب کے ہر فرد کو ہیلتھ کیئر ملے گی ۔زرمبادلہ کے ذخائر کی بات کریں تواللہ کے فضل و کرم سے20ارب کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں، سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو رواں سال میں دنیا بھر میں تیزی کے لحاظ سے دوسرے نمبر اور ایشیا میں تیزی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ سٹاک ایکسچینج کا کاروباری حجم گزشتہ سالوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور حماد اظہر کی کاوشوں سے موبائل فون کی سمگلنگ کی روک تھام کے بعد32ارب روپے کا ریونیو بڑھا۔ سیالکوٹ 3ارب ڈالرکی ایکسپورٹ کرتا ہے۔ مسلم لیگ ن کو اقتدار میں آنے پر 25ارب11 کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹ ملی جسے یہ 20ارب42 کروڑ پر لے آئے۔انہوں نے کہا کہ پہلے سال میں وزیر اعظم ہاوس کے اخراجات 70فیصد کم کیے گئے، دوسرے سال میں 60فیصد کم کیے گے۔ ان کے کیمپ آفس پانچ پانچ تھے اور وزیر اعظم کا ایک کیمپ آفس بھی نہیں ہے اپنے گھر میں رہتے ہیں اپنے بجلی اور گیس کے بل اپنی جیب سے دیتے ہیں کوئی مراعات نہیں لے رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی ترقی کے لیے مشکل معاشی فیصلے کیے اداروں کی مضبوطی اور شفافیت وزیر اعظم عمران خان کی اہم ترجیح ہے۔








