حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سی پیک کے منصوبے مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے، سینیٹر عبدالقیوم

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے سی پیک کے تحت شروع منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، بدھ کو ایک نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور مال روڈ پر ہونے والا دھماکہ ایک افسوسناک واقعہ ہے لیکن …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے سی پیک کے تحت شروع منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، بدھ کو ایک نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور مال روڈ پر ہونے والا دھماکہ ایک افسوسناک واقعہ ہے لیکن دہشت گردی کے اس طرح کے بزدلانہ واقعات قوم، حکومت اور سکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہی ان واقعات سے سی پیک، کرکٹ کے عالمی میچز اور ملک میں ہونے والے دیگر ترقیاتی کاموں کو ہی روکا جا سکتا ہے کیونکہ پاکستانی قوم ایک بہادر اور باہمت قوم ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply