اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ملکی معیشت میں استحکام لانے اور اداروں کی تشکیل نو کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی، ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا تھا تاہم وزیر اعظم عمران خان کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت اب …
حکومت ملکی معیشت میں استحکام لانے اور اداروں کی تشکیل نو کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، معاون خصوصی امور نوجواناں عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ملکی معیشت میں استحکام لانے اور اداروں کی تشکیل نو کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی، ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا تھا تاہم وزیر اعظم عمران خان کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت اب معاشی اشاریے میں بہتری آرہی ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی امور نوجواناں نے کہا کہ عام آدمی کو سہولت دینے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، فرسودہ نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی کیلئے دلجمی سے کام کر رہی ہے اور اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے اور ان کی تبدیلی کے بارے افواہوں کو مسترد کر دیا۔








