حکومت ملک سے پولیو سے بچاؤ اور ان کے کنٹرول کے لئے ایک نئی حکمت عملی اور ہنگامی ایکشن پلان پر عمل درآمد کرے گی، پولیو کے خاتمے کے لئے پالیسی ساز فیصلے کر رہے ہیں،ڈاکٹر نوشین حامد

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پارلیمانی سکریٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے پولیو سے بچاؤ اور ان کے کنٹرول کے لئے ایک نئی حکمت عملی اور ہنگامی ایکشن پلان پر عمل درآمد کرے گی۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پالیسی ساز فیصلے کر رہی ہے اور صوبوں کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پارلیمانی سکریٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے پولیو سے بچاؤ اور ان کے کنٹرول کے لئے ایک نئی حکمت عملی اور ہنگامی ایکشن پلان پر عمل درآمد کرے گی۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پالیسی ساز فیصلے کر رہی ہے اور صوبوں کی جانب سے اسی تیز ردعمل کی توقع ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ر ہائی رسک یونین کونسلوں پر پولیو سیبچائو پر توجہ دے رہی ہے تاکہ اس کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے بارے میں غور و فکر کرے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کو آگے بڑھائے تاکہ ملک بغیر کسی پریشانی کے پولیو جیسی موذی بیماری سے نجات حاصل کر سکے۔ پاکستان کو اس وقت پولیو کے خاتمے کی ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے تاہم موجودہ حکومت تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ملک کو پولیو سے پاک بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نوشین حامد نے کہا کہ وزارت صحت ، یونین کونسل کی سطح پر مزید وسائل بروئے کار لا کر صحت کیسہولیات اور کارکردگی کو بہتر بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں ستمبرکے مہینے میں ایک اور پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون سے کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ۔19 اس سال سب سے بڑا خطرہ ہے ، اس سے قبل ملک میںانسداد پولیو مہموں کو متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب کووڈ 19 کی صورتحال قابو میں ہے اور وزارت صحت ملک کے مختلف اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم ں دوبارہ شروع کی گئی ہے۔ منفی پروپیگنڈے کے خاتمے اور کمیونٹی کو ویکسین کے تحفظ سے آگاہ کرنے کے لئے ، حکومت نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ایک نئی حکمت عملی تیار کی ہے ، جو پولیو سے متاثرہ افراد کی حقیقی زندگی کی کہانیاں پیش کرے گا۔ جس کے مثبت نتائج پیدا ہوں گے۔

مزید خبریں