حکومت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ پلاننگ کمیشن ویژن 2025ءکے تحت چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور قبائلی علاقہ جات میں ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ایک مربوط منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ پلاننگ کمیشن ویژن 2025ءکے تحت چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور قبائلی علاقہ جات میں ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ایک مربوط منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال میں ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور ہر ضلع کی سطح پر یونیورسٹی کے سب کیمپسز کے قیام کے لئے 35 ارب روپے سے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔