حکومت ملک میں اون کے شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے پرعزم ہے،وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن

اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں اون کے شعبہ کو وسعت دینے اور تجارتی بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، حکومت ملک میں وول (اون) کے شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل وول ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک روزہ ورکشاپ …

اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں اون کے شعبہ کو وسعت دینے اور تجارتی بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، حکومت ملک میں وول (اون) کے شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل وول ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ کا انعقاد وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ اور بحالی ادارہ خوراک کے باہمی تعاون سے کیا گیا تھا۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد اون کے شعبہ کو ترقی اور بہتری کے راستے پر گامزن کرنے اور منافع بخش بنانے کیلئے تجاویز اور آراءکو سامنے لانا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے کہا کہ حکومت اون کے شعبہ کو ترقی دینے کیلئے پرعزم ہے، اون کا شعبہ نہ صرف ملکی معیشت میں بھی بہتری کا باعث ہے بلکہ اس شعبہ کو ترقی دے کر غریب کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply