حکومت ملک میں حقیقی مثبت تبدیلی لارہی ہے، وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری

ملتان۔15 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے توانائی (پاورڈویژن ) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں حقیقی مثبت تبدیلی لارہی ہے ، چار سال کے مختصر دور اقتدار میں ملک کے اُن مسائل کو حل کیاہے جو عرصہ دراز سے عوام پر مسلط تھے ، آج ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے اور امن وامان کی صورتحال مےں …

ملتان۔15 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے توانائی (پاورڈویژن ) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں حقیقی مثبت تبدیلی لارہی ہے ، چار سال کے مختصر دور اقتدار میں ملک کے اُن مسائل کو حل کیاہے جو عرصہ دراز سے عوام پر مسلط تھے ، آج ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے اور امن وامان کی صورتحال مےں بہتری آئی ہے ، ملک میں سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھ رہا ہے ،”نیاپاکستان “بن رہاہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل دراہمہ اور ےونےن کونسل بیٹ بیت والا شانوں شاہ مےں مختلف عوامی اجتماعات اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا جن مےں پاکستان تحرےک انصاف کے مختلف عہدےداروں نے پاکستان مسلم لےگ (ن) لغاری گروپ مےں شمولیت کا اعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کی بنیادسردار فاروق احمد خان لغاری کے عوامی خدمت اور ذاتی مفادات کی نفی کے نظریات پر قائم ہے، ہمیں جب بھی اقتدار ملا ہم نے اجتماعی عوامی مفادکے منصوبوں پر زور دیا

مزید خبریں

Leave a Reply