اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہاہے مشکل حالات کے باوجود حکومت ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہی ہے ، حکومت ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر لانے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہے۔ قوم ٹیکس دے کر قومی فریضہ اداکرے۔ یہ بات انہوںنے ''اے پی پی'' سے …
حکومت ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر لانے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہے،شبیر علی قریشی
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہاہے مشکل حالات کے باوجود حکومت ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہی ہے ، حکومت ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر لانے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہے۔ قوم ٹیکس دے کر قومی فریضہ اداکرے۔ یہ بات انہوںنے ”اے پی پی” سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا مشکل حالات ہیں، اس کے باوجود تحریک انصاف کی قیادت اور حکومت نے اس بات کا فیصلہ کیاہے کہ جتنا ممکن ہو عوام کو ریلیف دیاجائے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک سوال کیی جواب میں انہوں نے کہاکہ قوم ٹیکس دے اور ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں اپنے قومی فریضہ کو اداکرے۔ انہوںنے کہا ٹیکس جیسے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا عوامی امنگوں کی مطابق ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہوگا۔









