اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (سی ٹی ٹی آئی) کے تحت نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے نئے کورسز پیش کرنے جا رہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے جدید تکنیکی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے …
حکومت نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے نئے کورسز پیش کر رہی ہے، مراد سعید

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (سی ٹی ٹی آئی) کے تحت نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے نئے کورسز پیش کرنے جا رہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے جدید تکنیکی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے تاکہ مختصر مدت میں کورس کو متعارف کرایا جا سکے۔ مراد سعید نے کہا کہ حکومت دیگر صوبوں تک کورس کو توسیع دینے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ لوگ جدید تکنیکی تعلیم کے فوائد اپنی دہلیز پر حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ”پرائم منسٹر سٹارٹ اپ پاکستان“ کے تحت یہ کورسز نوجوانوں کو ہنر مندی کی تعلیم فراہم کریں گے تاکہ وہ باعزت آمدن حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبانے دنیا کی معیشتوں کو تباہ کیا لیکن وزیراعظم عمران خان کی موثر پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس کے اثرات سے باہر آنا شروع ہو گیا ہے جس کا اعتراف دنیا بھر نے کیا ہے۔ انہوں نے ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے بروقت اور موثر اقدامات کرنے پر نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے کردار کو سراہا۔ مراد سعید نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کے خطے میں امن اور سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لئے افغان امن عمل میں اسٹیک ہولڈرز کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ سخت محنت کریں اور پاکستان کو ایک پرامن اور فلاحی اسلامی ریاست بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔








