اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ یہاں منعقدہ ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ …
حکومت نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، رانا مشہود احمد خاں

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ یہاں منعقدہ ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں جس سے نہ صرف اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار اور تربیت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ ٹی آئی ایف فائونڈیشن لاہور ملک بھر کے طلبہ و طالبات کے لیے 17 لاکھ کروم بکس فراہم کر رہی ہے، اس اقدام سے آن لائن لرننگ کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی اور طلبہ جدید ڈیجیٹل وسائل سے مستفید ہو سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کروم بکس کی تقسیم مرحلہ وار کی جائے گی اور پورے ملک میں اس عمل کو شفافیت کے ساتھ یقینی بنایا جائے گا۔
چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے یہ کروم بکس پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ رانا مشہود احمد خاں نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ کو بھی کروم بکس پروگرام میں شامل کیا جائے گا تاکہ پورے پاکستان کے نوجوان یکساں تعلیمی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔








