لاہور۔9 فروری(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے احتساب،تجاوزات کے خاتمے اور گرین پاکستان کی بنیاد رکھ کر اپنے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کردی ہے، وہ ہفتہ کے روز ہیڈ بلوکی ننکانہ صاحب میں محکمہ جنگلات پنجاب کے زیر اہتمام کلین گرین پاکستان کے تحت شجرکاری تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ …
حکومت نے احتساب،تجاوزات کے خاتمے اور گرین پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے،ملک امین اسلم

مزید خبریں
لاہور۔9 فروری(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے احتساب،تجاوزات کے خاتمے اور گرین پاکستان کی بنیاد رکھ کر اپنے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کردی ہے، وہ ہفتہ کے روز ہیڈ بلوکی ننکانہ صاحب میں محکمہ جنگلات پنجاب کے زیر اہتمام کلین گرین پاکستان کے تحت شجرکاری تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ ہیڈ بلوکی ننکانہ صاحب میں جس طرح سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرائی گئی اسی طرح پورے پنجاب کے دیگر علاقوں سے قبضے واگزار کر اکے وزیر اعظم کے ویثر ن کے مطابق ملک بھر میں 55 کروڑ پودے لگائیں گے۔ننکانہ صاحب سے پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید اعجاز شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظر انداز کئے گئے ضلع میں عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے دور ہ کیا، یہ واحد جگہ ہے جہاں پر طاقتور لوگوں سے با آسانی 25 سو ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی جہاں پر اب چھانگا مانگا کے جنگلات کے بعد پنجاب کے دوسرے بڑے جنگلات لگا ئے جا رہے ہیں ۔بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا کہ مزید پچاس ایکڑ واگزار کرائی گئی اراضی پر بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنا چاہتے ہیں جس کا افتتاح وزیر اعظم عمر ان خان کریںگے ، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے مسائل پیدا نہ ہوں بلکہ ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن سے گوردوارہ جنم ا ستھان تک زیر زمین راستہ بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ سکھ یاتریوں کو گوردوارہ جنم ا ستھان تک آمد و رفت میں دشواری نہ ہو۔صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا کہ گرین پنجاب کےلئے پلانٹ فار پاکستان کے تحت 12 لاکھ پودے، سپر نگ پلانٹس کے تحت سوا کروڑ جبکہ ماحولیاتی سونامی کے تحت اگلے پانچ سالوں میں 55 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔انہوں ہے کہا کہ وزیراعظم کی بدولت نظر انداز محکمہ جنگلات کو نمایاں حیثیت حاصل ہوئی ، قبضوں کے باعث محکمہ جنگلات کے پاس صرف تین فیصد اراضی رہ گئی تھی جوتمام اداروں نے مل کر محکمہ کی کئی ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں بھی چھانگا مانگا کے طرز پر جنگلات لگا ئے جا ئیں گے،تبدیلی کا نعرہ تھا اب تبدیلی آچکی ہے۔ تقریب میں مقامی شہر یوں کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔








