حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو مجوزہ اسلامی اتحادی فوج میں شمولیت کیلئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو مجوزہ اسلامی اتحادی فوج میں سربراہ کی حیثیت سے شامل ہونے کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے جمعہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ چند روز قبل جنرل (ر) راحیل شریف کو این او …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو مجوزہ اسلامی اتحادی فوج میں سربراہ کی حیثیت سے شامل ہونے کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے جمعہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ چند روز قبل جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی جاری کر دیا گیا تھا انہیں تمام ضوابط پورے کئے جانے کے بعد این او سی دیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ کا چارج سنبھالنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

Leave a Reply