اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا۔ اپوزیشن کا کام پوائنٹ سکورنگ کرنا ہے، ان حربوں سے اپوزیشن کی ساکھ عوام میں بحال نہیں ہوسکی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہاکہ اپوزیشن نے اپنے اپنے صوبوں میں عوام کے لئے …
حکومت نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا،سینیٹر مشاہد اللہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا۔ اپوزیشن کا کام پوائنٹ سکورنگ کرنا ہے، ان حربوں سے اپوزیشن کی ساکھ عوام میں بحال نہیں ہوسکی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہاکہ اپوزیشن نے اپنے اپنے صوبوں میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں جو ہنگامہ آرائی کی اس سے ان کی عوام میں ساکھ بحال نہیں ہو سکتی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہر بجٹ کے اپنے خدوخال ہوتے ہیں ۔ 2013ءمیں جب ہم نے جب پہلا بجٹ پیش کیاتو حالات بہت خراب تھے لیکن ہر سال کے بجٹ میں بہتری آئی ۔ 2018ءکا بجٹ 2017ءکے بجٹ سے بہت بہتر ہے۔ انہو ںنے کہاکہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مہنگائی کا تناسب 5فیصد تھا ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار، صنعتکار ،تاجر طبقات کے علاوہ صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس سے بہتر بجٹ نہیں دیا جاسکتاتھا۔








