اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ماہ اپریل 2018ءکیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 2روپے 7 پیسے اور 2 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ، مٹی کے تیل اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں مارچ کی سطح پر برقرار رہیں گی، اطلاق رات 12 بجے ہوگا۔ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پٹرول …
حکومت نے ماہ اپریل کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ماہ اپریل 2018ءکیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 2روپے 7 پیسے اور 2 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ، مٹی کے تیل اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں مارچ کی سطح پر برقرار رہیں گی، اطلاق رات 12 بجے ہوگا۔ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 2 روپے7 پیسے کمی کے بعد 86 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 96.45 روپے فی لٹر ہوگی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 76.46روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 65.30 روپے پر برقرار رہیں گی۔








