اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے تشکیل کردہ آنے والی میکانزم کی وجہ سے خوردنی اشیا کی قیمتوں میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی …
حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے‘چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے تشکیل کردہ آنے والی میکانزم کی وجہ سے خوردنی اشیا کی قیمتوں میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس وبائی مرض نے قومی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے اس کی وجہ سے ملک کو مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے مسائل کا سامنا ہے لیکن حکومت ان مسائل کو حل کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔







