اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):حکومت نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ کی نیلامی سے 488ارب روپے حاصل کرلئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نیلامی سے 450ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ، نیلامی کےلئے مجموعی طور پر1458ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں ، موجودہ نیلامی میں گزشتہ نیلامی کے مقابلے میں مختلف مدت کے بانڈز پر منافع کی شرح میں مجموعی طور پر59 سے لے …
حکومت نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ کی نیلامی سے 488ارب روپے حاصل کرلئے،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):حکومت نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ کی نیلامی سے 488ارب روپے حاصل کرلئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نیلامی سے 450ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ، نیلامی کےلئے مجموعی طور پر1458ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں ، موجودہ نیلامی میں گزشتہ نیلامی کے مقابلے میں مختلف مدت کے بانڈز پر منافع کی شرح میں مجموعی طور پر59 سے لے کر70 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔








