اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کانوٹیفیکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لیٹراورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 24 پیسے فی لیٹرہوگئی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جمعرات کوجاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دوروپے 31 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لیٹرہوگئی ہے، ہائی سپیڈ …
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کانوٹیفیکیشن جاری کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کانوٹیفیکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لیٹراورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 24 پیسے فی لیٹرہوگئی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جمعرات کوجاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دوروپے 31 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لیٹرہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 80 پیسے کااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعدہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔کیروسین آئل اورلائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 3.36 روپے اور3 روپے 95 روپے کااضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد دونوں کی قیمت بالترتیب 73.65 روپے اور71.81 روپے ہوگئی ہے۔








