اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) زرعی شعبہ کی ترقی اور لائیو سٹاک کی بہتری کے لئے حکومت نے وفاقی شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پی ایم ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے مختلف منصوبوں کے لئے 3.991 ارب روپے جاری کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) 2019-20ء کے …
حکومت نے پی ایم ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے مختلف منصوبوں کے لئے 3.991 ارب روپے جاری کر دئیے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) زرعی شعبہ کی ترقی اور لائیو سٹاک کی بہتری کے لئے حکومت نے وفاقی شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پی ایم ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے مختلف منصوبوں کے لئے 3.991 ارب روپے جاری کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) 2019-20ء کے تحت وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے لئے مجموعی طور پر 4.819 ارب روپے جاری کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ سال 2019-20ء کے دوران ان منصوبوں کے لئے 12.047 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ زرعی شعبہ کی ترقیاتی اور بہتری کے لئے پی ایم ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت فشریز، پولٹری اور بڑی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ حکومت ذرائع کے مطابق زرعی ایمرجنسی پروگرام سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ ویلیو ایڈیشن کو فروغ ملے گا اور غربت کی شرح میں کمی آئے گی۔








