اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزےر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت ٹی بی کی روک تھام اور اس بیماری کے خاتمہ کے لےے جنگ بنےادوں پر کام کر رہی ہے۔ پاکستا ن اور دُنیا بھر میں ٹی بی کے جاری درپیش چیلنج سے نمٹنے کے لےے وفاقی حکومت نے صوبا ئی حکومتوں کے تعاون سے گذشتہ چند سالوں میں خاطر خواہ …
حکومت ٹی بی کی روک تھام اور اس بیماری کے خاتمہ کے لےے جنگ بنےادوں پر کام کر رہی ہے، سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزےر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت ٹی بی کی روک تھام اور اس بیماری کے خاتمہ کے لےے جنگ بنےادوں پر کام کر رہی ہے۔ پاکستا ن اور دُنیا بھر میں ٹی بی کے جاری درپیش چیلنج سے نمٹنے کے لےے وفاقی حکومت نے صوبا ئی حکومتوں کے تعاون سے گذشتہ چند سالوں میں خاطر خواہ کوششیں کی ہیں۔ ٹی بی کنٹرول پروگرام ملک میں صحت کے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں سب سے بہتر طورپر کام کررہا ہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ہم انشااللہ 2030 تک ٹی بی کا خاتمہ کر دےں گے ۔ہمےں لوگوں کو آگاہی دےنا ہو گی کہ صفائی اور حفاظتی تدابےر کو اپنی زندگی کا حصہ بنائےں تاکہ ٹی بی جےسی بےمارےوں سے بچا جا سکے۔ وزےر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پاکستان بھر میں ٹی بی کی تشخیص اور علاج کی خدمات سرکاری ونجی شعبہ کے 1700ہسپتالوں اور علاج کے مراکز میں مفت دستیاب ہیں۔








