موسلادھار بارش کے باعث مردان، صوابی، پشاور، اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گجرات کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ
موسلادھار بارش کے باعث مردان، صوابی، پشاور، اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گجرات کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ منگل کی رات اور 2 ستمبر کے دوران درمیانی سے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، کوہستان،بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،موسلادھار بارش کے باعث مردان، صوابی، پشاور، اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گجرات کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرمرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہیں،مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں پر موجود ہے۔
(کل )بدھ کوبالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
اس دوران خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، اوربالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں راولپنڈی (شمس آباد 201، چکلالہ 191، نیو کٹاریاں 187، پیرودھائی 87، کچہری 78)، اسلام آباد (گولڑہ 157، زیرو پوائنٹ 152، سیدپور ولیج 105، بوکرا 72، ایئرپورٹ 18)، سیالکوٹ سٹی 21، مری 17، اٹک 23، منگلا 03،خیبر پختونخوا میں تخت بھائی 44، بالاکوٹ 26، کاکول 15، دیر زیریں 10، سیدو شریف 07، مالم جبہ 04، کالام اور پٹن 02،
کشمیر میں مظفرآباد (ایئرپورٹ 19، سٹی 13)، گڑھی دوپٹہ 12، کوٹلی 09 جبکہ گلگت بلتستان میں ہنزہ میں 04 اور گلگت میں03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی 43، بھکر، دادو 42، سبی میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







