حکومت پاکستان اور یورپی یونین کے مابین ”پبلک فنانشل مینجمنٹ سپورٹ پروگرام کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہرنے کہا ہے کہ یورپی یونین سندھ ، بلوچستان اور وفاقی حکومت کو 13 ملین یورو گرانٹ کی صورت میں فراہم کرے گی، اس پروگرام کے تعاون سے نیا پاکستان منشور 2018ءکے تحت ملک میں غربت اور معاشرتی عدم مساوات کے اثرات کو کم کرنے کے علاوہ گورنس کو بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہرنے کہا ہے کہ یورپی یونین سندھ ، بلوچستان اور وفاقی حکومت کو 13 ملین یورو گرانٹ کی صورت میں فراہم کرے گی، اس پروگرام کے تعاون سے نیا پاکستان منشور 2018ءکے تحت ملک میں غربت اور معاشرتی عدم مساوات کے اثرات کو کم کرنے کے علاوہ گورنس کو بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ حکومت پاکستان اور یورپی یونین کے مابین ”پبلک فنانشل مینجمنٹ سپورٹ پروگرام کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب جمعہ کو اقتصادی امور ڈویژن میں منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے تقریب شرکت کی جبکہ اقتصادی امور ڈویژن کے فیڈرل سیکرٹری ڈاکٹر سید پرویز عباس نے حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ایچ ای ای آنڈرولا کمینہارا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت ، یورپی یونین سندھ ، بلوچستان اور وفاقی حکومت کو 13 ملین یورو کی گرانٹ کی صورت میں فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پروگرام کے تعاون سے نیا پاکستان منشور 2018ءکے تحت ملک میں غربت اور معاشرتی عدم مساوات کے اثرات کو کم کرنے کے علاوہ گورنس کو بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے یورپی یونین کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فنانشل پروگرام کے تحت نہ صرف مالیاتی منصوبہ بندی اور بجٹ کے نظام میں اصلاحات آئیں گی بلکہ بجٹ کے سٹرٹیجک حصوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے وسائل بھی میسر ہونگے اور اس سے مالیاتی امداد کوآرڈینیشن میکانزم بھی مستحکم ہو گا۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اس پروگرام کو سندھ ، بلوچستان میں پبلک فنانس ،یکجا پالیسی اور گورنس میں بہتر کارکردگی کے ذریعہ اس کے ثمرات عوام تک یقینی بنائے گی۔ پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے سفیر نے اس بات پر انتہائی اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ سفیر کا کہنا تھا کہ نئے پی ایف ایم پروگرام کے ساتھ ،پاکستان میں ضلعی سطح پر پبلک فنانس کو مضبوط بنانے اور گراس روٹ لیول پر پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے میں کامیابی ملے گی۔ تقریب کے اختتام پر دونوں فریقین نے آئندہ معاشی اور سماجی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں